پاکستان بمقابلہ بھارت ایشیا کپ فائنل 28 ستمبر 2025 کو دبئی میں – کرکٹ کا بڑا ٹاکرا
Asia cup 2025
SPORTS
9/27/20251 min read


ایشیا کپ 2025 کا فائنل: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل آمنے سامنے
ایشیا کپ 2025 کے سب سے بڑے اور تاریخی ٹاکرے میں پاکستان اور بھارت کل فائنل میچ میں ایک دوسرے کے مقابل ہوں گے۔ بھارتی ٹیم اب تک ایونٹ میں ناقابلِ شکست رہی ہے اور گروپ اسٹیج اور سپر فور مرحلے میں پاکستان کو شکست دے چکی ہے، جس سے یہ فائنل شائقین کے لیے مزید سنسنی خیز بن گیا ہے۔
بھارتی ٹیم کے لیے ممکنہ دھچکا
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائنل سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ سکتا ہے کیونکہ دو اہم کھلاڑیوں، اوپنر ابھیشیک شرما اور آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ بھارتی بولنگ کوچ نے دونوں کھلاڑیوں کی فٹنس پر شدید خدشات کا اظہار کیا ہے۔
انجریز کی صورتحال
ہاردک پانڈیا سری لنکا کے خلاف میچ میں صرف پہلا اوور کرانے کے بعد ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو کر میدان سے باہر چلے گئے تھے اور باقی میچ میں واپس نہ آ سکے۔ اسی طرح اوپنر ابھیشیک شرما بھی سری لنکا کے خلاف زیادہ وقت میدان سے باہر رہے، جس سے ان کی دستیابی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
حتمی فیصلہ کب ہوگا؟
بھارتی بولنگ کوچ کے مطابق ہاردک پانڈیا اور ابھیشیک شرما کی انجری کا حتمی جائزہ آج رات اور کل صبح فائنل سے قبل لیا جائے گا، جس کے بعد ہی دونوں کھلاڑیوں کی شرکت کے بارے م
یں فیصلہ ہوگا۔