💥 غزہ میں جنگ ختم؟ اسرائیل اور حماس کے درمیان تاریخی معاہدے نے سب کو چونکا دیا

🔥 خون اور بارود کے بعد امن کا وعدہ — غزہ میں جنگ بندی کا تاریخی لمحہ

NEWS

10/9/20251 min read

🕊️ اسرائیل–حماس معاہدہ: غزہ کی سرزمین پر امن کی پہلی صبح طلوع!

🌍 غزہ جنگ بندی مؤثر، برسوں بعد امن کی نئی امید — شرم الشیخ مذاکرات کا تاریخی نتیجہ

غزہ میں کئی برسوں سے جاری خونریزی اور اسرائیل حماس جنگ کے بعد بالآخر جنگ بندی معاہدہ مؤثر ہوگیا۔ مصری میڈیا کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے غزہ جنگ بندی کا باضابطہ آغاز ہوا، جس کے ساتھ ہی علاقے میں فائرنگ اور فوجی کارروائیاں مکمل طور پر رک گئیں۔

القاہرہ ٹی وی کے مطابق مصر کی وزارتِ خارجہ نے اس پیش رفت کو ’’اہم اور نازک لمحہ‘‘ قرار دیا ہے، اور کہا ہے کہ شرم الشیخ مذاکرات نے غزہ جنگ کو ایک فیصلہ کن موڑ پر پہنچا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مصری وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی پیرس روانہ ہوں گے تاکہ وہاں ہونے والے وزارتی اجلاس میں شرکت کر سکیں اور امن عمل کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔

ادھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر کے مطابق جنگ بندی معاہدے کی باضابطہ توثیق آج شام متوقع ہے۔ ایک اسرائیلی عہدیدار نے بتایا کہ غزہ میں موجود 20 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اتوار یا پیر تک متوقع ہے، جسے معاہدے کا پہلا عملی مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدے پر دستخط آج متوقع ہیں، جس کے بعد اگلے 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کا جزوی انخلا شروع ہو جائے گا۔

اسرائیلی حکومت نے دو خصوصی اجلاس طلب کیے ہیں تاکہ معاہدے کی منظوری دی جا سکے، جبکہ فوج نے تصدیق کی ہے کہ عمل درآمد کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

دوسری جانب غزہ کے شہریوں نے برسوں بعد امن کی نئی امید کے ساتھ ایک دوسرے کو گلے لگایا اور خوشی کا اظہار کیا۔ خان یونس اور غزہ شہر کی گلیوں میں مسکراہٹیں اور سکون نمایاں نظر آیا۔

عالمی رہنماؤں، اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور وزیراعظم پاکستان نے اس تاریخی معاہدے کو مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کی سمت ایک بڑا اور مثبت

قدم قرار دیا ہے۔