Malaysia to Ban Social Media for Under-16 Users in 2025
Malaysia to restrict social media for under-16 users from 2025 to protect kids from cybercrime, fraud, and online exploitation.
NEWS
News Team
11/24/20251 min read


ملائیشیا میں کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پابندی کا بڑا اعلان
ملائیشیا نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے سال سے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر مکمل پابندی نافذ کی جائے گی۔ حکومتی اعلان کے مطابق یہ اقدام بچوں کو آن لائن جرائم، مالی دھوکے اور ڈیجیٹل استحصال جیسے بڑھتے ہوئے خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
وزیرِ مواصلات نے بتایا کہ حکومت آسٹریلیا سمیت کئی ممالک کے قوانین اور ماڈلز کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ ایک ایسا مضبوط فریم ورک تیار کیا جا سکے جو کم عمر صارفین کو بہتر تحفظ فراہم کرے۔ انہوں نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ سوشل میڈیا کمپنیاں حکومتی پالیسی کا احترام کرتے ہوئے 16 سال سے کم عمر نئے صارفین کے اکاؤنٹ بنانے پر بھی خود پابندی لگائیں گی۔
دنیا بھر میں کم عمر افراد کی ذہنی صحت پر سوشل میڈیا کے منفی اثرات ایک بڑے مسئلے کی صورت اختیار کر چکے ہیں۔ چند ہی روز پہلے ڈنمارک نے بھی 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ آسٹریلیا گزشتہ سال ہی 16 سال سے کم عمر افراد کے لیے اسی نوعیت کا بل منظور کر چکا ہے۔ دوسری جانب امریکا میں بھی سوشل میڈیا کمپنیوں کے خلاف کم عمر صارفین کے تحفظ کے حوالے سے متعدد مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔
Stay updated with the latest news.
Contact
© 2025. All rights reserved.
